مرکزی وزیر کشن ریڈی کی عہدیداروں پر برہمی

حیدرآباد،جنوری۔مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کے عنبرپیٹ کے دورہ کے موقع پر عہدیداروں پر برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے آج عنبرپیٹ کے پٹیل نگر،پریم نگرعلاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔اس دورہ کے دوران عہدیداروں کی عدم موجودگی کا نوٹ لیتے ہوئے انہوں نے مقامی عوام کی جانب سے ان کے مسائل علم میں لانے پر عہدیداروں کی عدم موجودگی پر فون کرتے ہوئے عہدیداروں پر شدید برہمی کااظہارکیا۔کشن ریڈی نے پوچھا کہ عہدیدار کہاں ہیں؟انہوں نے فوری طورپر بجلی کے مسائل حل کرنے کی محکمہ بجلی کے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ساتھ ہی انہوں نے پانی کی پائپ لائنس کے لئے کھودے گئے گڑھوں کو جلد پُرکرنے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔

Related Articles