راجستھان میرج رجسٹریشن ترمیمی بل کی دفعہ آٹھ کو سپریم کورٹ میں چیلنج
نئی دہلی، ستمبر ۔راجستھان میرج کمپلسری رجسٹریشن (ترمیمی) بل۔2021 کی دفعہ آٹھ کے آئینی جواز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔یوتھ بار ایسوسی ایشن آف انڈیا نے راجستھان اسمبلی کی طرف سے گزشتہ ہفتہ منظور شدہ ترمیمی بل کے قانون جواز کو چیلنج کیا ہے۔عرضی گزار کا کہنا ہے اس ترمیم کے ذریعہ راجستھان حکومت کا مقصد چور دروازے سے بچوں کی شادی کو اجازت دینا ہے۔ترمیمی بل میں دلہن کی عمر 18 سال اور دولہے کی عمر 21سال نہیں ہوئی ہے تو ان کے والدین کو مقررہ مدت کے اندر متعلقہ شعبہ کے راجسٹرار کو میمورنڈم دینا ہوگا۔ ا س سے پہلے یہ عمر 18سال کے بجائے 21سال تھی۔عرضی گزار کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں کی شادی حوصلہ افزائی ہوگی۔