ممبئی-گوا ہائی وے پر دو حادثات ،متعدد لقمہ اجل، تحقیقات کا حکم
ممبئی/ رائے گڑھ ،جنوری: ۔ممبئی -گوا قومی شاہراہ ہر رائے گڑھ اور کنکاولی میں آج صبح سویرے 2 خوفناک حادثے پیش آئے۔کنکاولی کے قریب نجی بس الٹنے سے 13 مسافر جاں بحق جبکہ 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔بس میں 36 مسافر سوار تھے۔دوسری جانب رائے گڑھ میں کار اور ٹرک کے تصادم میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مرنے والوں میں ایک 4 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔وزیراعلی ایکناتھ شندے نے گہرے رنج وغم کااظہارکیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق گوا -ممبئی ہائی وے پر کنکاولی کے قریب ایک نجی بس کا بریک اچانک فیل ہو گیا۔جس کی وجہ سے ڈرائیور بس پر سے قابو کھو بیٹھا۔بس الٹنے سے 4 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجبکہ 23افراد شدید زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اسپتال میں علاج کے دوران 9 دیگر کی موت واقع ہو گئی۔اس طرح حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔وہیں دوسری جانب ممبئی-گوا قومی شاہراہ پر آج صبح تقریباً 5 بجے ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔رائے گڑھ ضلع کے مانگاؤں کے ریپولی گاؤں کے قریب ایک کار اور ٹرک کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوئی۔جس میں دونوں گاڑیاں بُری طرح تباہ ہوگئیں۔ حادثہ میں 9افراد ہلاک ہوئے۔ان میں 5 مرد 3 خواتین اور ایک چھوٹی بچی شامل ہے۔