1500 گرام پنچایتوں میں گوشالا/جانوروں کی پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی

جے پور، جنوری۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے گرام پنچایتوں میں گوشالا/جانوروں کی پناہ گاہ کی عوامی شراکت کی اسکیم کو منظوری دے دی ہے اور اس کے پہلے مرحلے میں 1500 گرام پنچایتوں میں سائٹ کی تعمیر اور آپریشن کے لیے تقریباً 1377 کروڑ روپے کی مالیاتی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔اس اسکیم کے تحت ان گرام پنچایتوں میں جہاں قابل انتظامی ایجنسی (گرام پنچایت/رضاکارانہ تنظیم) گاؤشالا/جانوروں کی پناہ گاہ چلانے کے لیے دستیاب ہوں گی، ایک کروڑ روپے تک کی رقم کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر گوشالوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اس کے تحت سال 2022-23 میں 200 گرام پنچایتوں میں اور 2023-24 میں 1300 جگہوں کی تعمیر کی جائے گی۔ اس میں ریاستی حکومت 90 فیصد اور ایگزیکٹیو ایجنسی 10 فیصد برداشت کرے گی۔سائٹس کی تعمیر اور آپریشن کے لیے کل 1377 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، جس میں سال 2022-23 میں 183.60 کروڑ روپے اور سال 2023-24 کے لیے 1193.40 کروڑ روپے شامل ہیں۔مسٹر گہلوت کے فیصلے سے آوارہ اور بے سہارا جانوروں کو مستقل پناہ ملے گی۔ کسانوں کو آوارہ جانوروں کی پریشانی سے بھی نجات ملے گی۔واضح رہے کہ سال 2022-23 کے بجٹ میں گرام پنچایتوں میں گوشالوں/جانوروں کی پناہ گاہیں چلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ریاستی حکومت مویشی پالنے والوں کے مفاد میں مسلسل فیصلےکر رہی ہے۔ ریاست میں چلنے والی گوشالوں کو سال میں نو مہینے سبسڈی دی جا رہی ہے۔ نندی شالہ کھولے جا رہے ہیں۔ جانور پالنے والوں کو بھی پانچ روپے فی لیٹر کے حساب سے دودھ پر سبسڈی مل رہی ہے۔

Related Articles