پرندے سے ٹکرانے کے بعد شارجہ جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی
کوئمبٹور، جنوری ۔ تمل ناڈو کے کوئمبٹور بین الاقوامی ہوائی اڈے سے شارجہ کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری کر رہی ایئر عربین کی پرواز کو اس کے انجن سے پرندے سے ٹکرانے کے بعد رد کرنا پڑی۔طیارے میں 164 مسافر اور عملے کے اراکین سوار تھے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیر کی صبح 7 بجے طیارے کو ٹیک آف کے لیے رن وے پر لایا جا رہا تھا۔عملے نے اطلاع دی کہ ایک بڑا پرندہ جس کا شبہ ہے کہ عقاب ہوائی جہاز کے انجن سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد پائلٹ نے پرواز منسوخ کر دی۔مسافروں کو ہوائی جہاز سے اپرن (ایک پکی سطح جہاں ہوائی جہاز کھڑا ہوتا ہے) پر اتار دیا گیا۔انجینئرز طیارے کی مرمت میں مصروف ہیں۔