لوک سبھا انتخابات: نڈا مہاراشٹر سے بی جے پی کی چنائو مہم شروع کریں گے

نئی دہلی، جنوری۔بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پیر کو مہاراشٹر میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کی پری پول مہم کا آغاز کریں گے۔ نڈا چندر پور لوک سبھا حلقہ کا دورہ کریں گے اور ‘لوک سبھا پرواس یوجنا’ کے تحت اپنے دن بھر کے قیام کے دوران میٹنگوں اور عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اگرچہ اگلے لوک سبھا انتخابات اپریل-مئی 2024 میں ہونے والے ہیں، لیکن بی جے پی نے ملک بھر میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ نڈا پری پول مہم شروع کرنے کے لیے ہر ریاست کا سفر کریں گے۔ کل 545 لوک سبھا حلقوں میں سے، پارٹی نے 160 حلقوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جہاں اسے سخت لڑائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور وزیر راؤ صاحب دانوے جیسے اہم رہنما نڈڈا کے مہاراشٹر کے ایک روزہ دورے پر ان کے ساتھ ہوں گے۔

Related Articles