بھیما نائک کی قربانی ناقابل فراموش ہے – شیوراج
بھوپال، دسمبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے 1857 کے انقلاب میں انگریزوں کے خلاف لڑنے والے بہادر قبائلی مجاہد آزادی بھیما نائک کو ان کے یوم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔مسٹر چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہہندوستان کو غلامی سے آزاد کرانے میں مسٹر بھیما نائک کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔ 1857 کے انقلاب میں اس نے انگریزوں کے ہوش اڑا دیے تھے۔ ان کے یوم شہادت پر وہ انھیں سلام کرتے ہیں۔ریاست سے وابستہ کئی سیاست دانوں نے بھی بھیما نائک کو ان کے یوم شہادت پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔