چینی لون ایپ سے ہراساں کرنے کو روکنے کے لیے کارروائی: سیتا رمن
نئی دہلی، دسمبر۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت چینی لون ایپس سے قرض لینے والے لوگوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے لئے کارروائی کر رہی ہے۔وقفہ صفر کے دوران کئے گئے ایک سوال کے جواب میں محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ حکومت نے چینی لون ایپ کی وجہ سے عام لوگوں کو ہو رہی ہراسانی کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ پچھلے چھ سات مہینوں سے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ میٹنگیں ہو رہی ہیں، جس میں کارپوریٹ منسٹری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بہت سی لون ایپس ویزا استعمال کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عام آدمی کا مسئلہ ہے جس کو مربوط کوششوں سے روکنا ہوگا۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا مل کر کام کر رہے ہیں۔ وقفہ صفر کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کے زبردست ہنگامے کے دوران ترنمول کانگریس کے ندیم الحق نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔