ڈمپل یادو نے لوک سبھا رکن کے طور پر حلف لیا
نئی دہلی، دسمبر۔سماج وادی پارٹی کی لیڈر ڈمپل یادو نے پیر کو لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔اسپیکر اوم برلا نے لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ سے کہا کہ وہ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی محترمہ ڈمپل کو حلف دلانے کے لیے بلائیں۔ اس کے ساتھ ہی محترمہ ڈمپل تیسری بار لوک سبھا کی رکن بنیں۔ محترمہ یادو اتر پردیش کے مین پوری سے حالیہ ضمنی انتخاب جیت کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔ یہ سیٹ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ محترمہ ڈمپل یادو ملائم سنگھ یادو کی بہو اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی اہلیہ ہیں۔ایس پی لیڈر ڈمپل یادو اس سے قبل 2012 اور 2014 میں بھی سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کے رکن منتخب ہو کر قنوج سے پارلیمنٹ پہنچی تھیں۔