سنجےراؤت نے گجرات انتخابات پر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا
ممبئی، دسمبر۔ شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راؤت نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی پر گجرات اسمبلی انتخابات کی مہم پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر تنقید کی۔مسٹر راوت نے کہا کہ وزیر اعظم مودی تین بار گجرات کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، اس کے باوجود انہیں گجرات اسمبلی انتخابات جیتنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑ رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کا انتخابی نظام پر اعتماد نہیں ہے۔مسٹر راوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر پرساد لاڈ کے ذریعہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی جائے پیدائش پر دیئے گئے متنازعہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا بی جے پی لیڈر تاریخ بدلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔