شیوپال سمیت جو بھی تعاون کرے گا اس کا استقبال ہے:کیشو

ایٹہ:نومبر۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے مین پوری لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کی جیت کا دعوی کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ اس اہم الیکشن میں اکھلیش کے چچا شیوپال سنگھ یادو کا تعاون لینے میں پارٹی پیچھے نہیں ہٹے گی۔بی جے پی امیدوار رگھوراج سنگھ شاکیہ کا پرچہ نامزدگی کروانے مین پوری جاتے وقت ایٹہ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں موریہ نے پی ایس پی صدر سے تعاون لینے کے سوال پر کہاجو بھی تعاون کرے گا اس کا استقبال ہے۔ کمل کھلانے کے لئے لوگ تیار ہیں۔ اعظم گڑھ میں کمل کھل چکا ہے۔ رامپور میں کمل کھل چکا ہے گولہ ضمنی الیکشن میں کمل کھل چکا ہے مین پوری ضمنی الیکشن میں کمل کھلے گا۔ رامپور اسمبلی سیٹ پر کمل کھلے گا۔ مکمل کھلنے کا زمانہ آگیا ہے۔ سائیکل کو عوام نے پنچر کردیا ہے۔شیوپا ل یادو اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو کے درمیان ناراضگی کا بی جے پی فائدہ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا ہم کسی کی ناراضگی کا فائدہ نہیں لیتے ہیں۔ ہم لوگوں سے خدمت کرنے کا موقع مانگ رہے ہیں اور یقینی طور سے رگھوراج شاکیہ ہی جیتیں گے۔ فیروزآباد، بدایوں، اعظم گڑھ، رامپور جسے ایس پی اپنا رسوخ والا علاقہ سمجھتی تھی وہ اب بی جے پی کے قبضے میں ہیں۔ایس پی فانڈر ملائم سنگھ یادو کی تئیں احترام کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی یادو کے تئیں احترام کی وجہ کبھی بھی پوری مضبوطی سے ان کے خلاف انتخابی میدان میں نہیں اترتی تھی۔ اور یہی وجہ سے کہ ابھی تک میں پوری لوک سبھا میں بی جے پی کو جیت نہیں ملی ہے۔

Related Articles