بھگونت مان کی حکومت امن و امان کی صورتحال کو سنبھالنے میں ناکام: امریندر

چنڈی گڑھ، نومبر۔پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ پنجاب میں جس طرح روزانہ قتل، آئے دن فائرنگ کے واقعات ہو رہے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں امن و قانون کا نظام مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور ناتجربہ کار بھگونت مان کی حکومت ان واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔خیال رہے کہ برگاڑی گرو گرنتھ صاحب کی توہین معاملےمیں نامزد ڈیرہ سچا سودا فالوورس کو جمعرات کی صبح فرید کوٹ میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا اور گولی لگنے سے تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔کیپٹن سنگھ نے وزیراعلیٰ بھگونت مان پر زور دیاکہ وہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر پوری توجہ دیں، اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہیں ریاست 80 کی دہائی کے سیاہ دنوں میں واپس نہ چلےجائے۔ ایک ہفتے میں قتل کا یہ دوسرا بڑا حساس واقعہ ہے۔ اس سے قبل امرتسر میں شیوسینا لیڈر کا قتل کر دیا گیا تھا۔

Related Articles