اورنگ آباد میں رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد زخمی
اورنگ آباد، اکتوبر ۔ بہار میں اورنگ آباد ضلع کے نگر تھانہ علاقے میں ہفتہ کو ایک گھر میں رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ شاہ گنج علاقہ میں انل گوسوامی کے گھر میں چائے بناتے ہوئے رسوئی گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی۔ اسے بجھانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے تقریباً 25 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کچھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو اورنگ آباد صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔