دھنکھڑ نے بھائی دوج کی مبارکباد پیش کی
نئی دہلی، اکتوبر۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بھائی دوج کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے ہم وطنوں سے خواتین کے لیے محفوظ ماحول بنانے کی اپیل کی ہے۔ جمعرات کو بھائی دوج کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر دھنکھڑ نے کہا، ’’بھائی دوج ،بھائیوں اور بہنوں کے درمیان اٹوٹ اور خوبصورت رشتوں کا تہوار ہے۔ مسٹر دھنکھڑ نے کہا، ’’ہمیں اس موقع پر خواتین کے لیے ایسا ماحول بنانے کا عزم کرنا چاہیے جس میں وہ بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور طریقے سے استعمال کرسکیں۔‘‘