کلکتہ ہائی کورٹ نے اسکول سروس کمیشن کو ایک اور امیدوار پرینکا کو تقرری کا خط دینے کی ہدایت دی

کلکتہ ستمبر۔کلکتہ ہائی کورٹ کے جج ابھیجیت گنگوپادھیائے نے جمعرات کو اسکول سروس کمیشن کوص ایس ایس سی کی امیدوار پرینکا سوک کوتقرری نامہ کا خط سونپنے کی ہدایت دی ہے۔عدالت نے ہدایت دی ہے کہ 11 سے 21 اکتوبر کے درمیان کونسلنگ کی جائے، تقرری خط 28 اکتوبر تک دیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرینکا کی تقرری گھر کے قریب کسی اسکول میں ہونا چاہیے۔ اسے اسکول کے تین اختیارات میں سے اپنی پسند کا اسکول منتخب کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔مبینہ طور پر پریانکا کے اعلیٰ نمبر ہونے کے باوجود نوکری نہیں ملیہے تاہم، ایس ایس سی نے کہا کہ انہیں خواتین کے سیکشن میں انٹرویو کے لیے بلایا گیا تھا۔ نااہل ہونے کی وجہ سے انہیں باہر کردیا گیا۔اس سے پہلے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے حکم دیا کہ ایس ایس سی پرینکا کو نوکری دینے پر غور کرے۔ عدالت کے حکم پر پرینکا اور ان کے وکیل سدیپتا داس گپتا کمیشن کے چیئرمین سدھارتھ مجمدار کے دفتر گئے۔اسکول سروس کمیشن نے کل بد ھ کو عدالت میں اپنا موقف رکھا۔آج عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ایس ایس سی کمیشن کو 28 اکتوبر تک پرینکا کو تقرری کا خط دینے کی ہدایت دی۔

Related Articles