راہل نے اتر پردیش، اتراکھنڈ میں ہونے والے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا
نئی دہلی، ستمبر۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو اتر پردیش کے مراد آباد اور اتراکھنڈ کے رشی کیش میں لڑکیوں کے ساتھ تشدد کے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک تب ہی ترقی کرسکتا ہے جب اس ملک کی خواتین محفوظ ہوں گی۔مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ دونوں واقعات دل دہلا دینے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت جوڑو یاترا میں لڑکیوں سے مل رہے ہیں اور سن رہے ہیں لیکن ان کا پختہ یقین ہے کہ جب تک ملک کی خواتین محفوظ نہیں ہوں گی ترقی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ "مراد آباد اور اتراکھنڈ میں نوجوان لڑکیوں کے ساتھ جو واقعات ہوئے ہیں، اس نے سب کے دل کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا میں، میں بہت سے باصلاحیت لڑکیوں سے مل رہا ہوں، سن رہا ہوں۔ ایک بات توواضح ہے، ہمارے ہندوستان میں ترقی تب ہی ہوگی جب ملک کی خواتین محفوظ ہوں گی۔‘‘