بی پی سی ایل نے برازیل کی تیل کمپنی کے ساتھ کیا معاہدہ
ممبئی ،ستمبر۔تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی مہا رتن کمپنی بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) نے ملک کی توانائی کے تحفظ کے لیے خام تیل کی خریداری کو متنوع بنانے کے لیے برازیل کی سرکاری تیل کمپنی پیٹروبراس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔بی پی سی ایل نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں معاہدے پر پیٹرولیم سکریٹری پنکج جین، برازیل میں ہندوستان کے سفیر اور دیگر عہدیداروں، بی پی سی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ارون کمار سنگھ اور پیٹروبراس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سی پی ڈی اینڈریڈ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔بی پی سی ایل نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان خام تیل کے تجارتی تعلقات کو مضبوط کرے گا اور بی پی سی ایل خام تیل کی درآمد کے امکانات کو تلاش کرے گا۔ بی پی سی ایل کی معاون یونٹ بھارت پیٹرو ریسورس لمیٹڈ نے برازیل میں آئل بلاکس کی ترقی پر 1.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔