لمپی وائرس سنگین مصیبت

ٹیکہ کاری اور علامتوں کی نگرانی بے حد ضروری: شیو راج

بھوپال،ستمبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے ریاست کے مویشی اور گائے پالنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے آج کہا کہ جانور پر لمپی وائرس کے طور پر ایک سنگین مصیبت آئی ہے اور ٹیکہ کاری اور علامات پر نگرانی رکھتے ہوئے اس سے بچا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ جانوروں پر لمپی وائرس کے طور پر ایک سنگین مصیبت آئی ہے۔ یہ وائرس تیزی سے مدھیہ پردیش میں بھی پھیل رہا ہے۔ ہم گائے کی پوجا کرتے ہیں۔ جانور ہماری معاش کو بھی مضبوط کرنے کا کام کرتی ہے۔ آج مویشی مصیبت میں ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم انھیں اس مصیبت سے نکالنے کے لیے پوری کوشش کریں۔ ان کوششوں میں حکومت پوری طرح تعاون کرے گی۔ اس بیماری کا ٹیکہ بھی حکومت مفت لگا رہی ہے۔وزیر اعلی نے کہاکہ اس بیماری سے نکلنے کے لیے حکومت کی کوششوں کے ساتھ مویشی پرورکو بھی احتیاط رکھنی ہوگی۔بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جلد اس کے علامات پہچانیں۔ لمپی وائرس نے متاثر جانوروں میں کئی بدلاؤ آتے ہیں۔ اگر جانوروں میں علامات نظر آتے ہیں،تو فورا ان کا علاج کروائیں۔مسٹر چوہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بیماری جانوروں سے جانوروں میں پھیلتی ہے۔ یہ بیماری مچھر،مکھی وغیرہ کے ذریعے بھی ایک جانور سے دوسرے جانور میں پھیلتی ہے۔ یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں نہیں پھیلتی۔ ٹیکہ کاری سے اس کی روک تھام کی جا سکتی ہے، اس لیے ٹیکہ کاری کرائیں۔ جانور کے ڈاکٹر اور باقی انتظامی عملہ علاج کے متعلق مدد کرنے اورمشورہ دینے کے لیے موجود ہیں۔وزیر اعلی مسٹر چوہان نے کہا کہ جیسے ’کووڈ19-‘سے انسان کے بچاؤ کے لیے لڑائی لڑی تھی، ویسے ہی اپنی گائے کی ذات کو بچانے کے لیے سبھی کو مل کر یہ لڑائی لڑنی پڑے گی۔

 

Related Articles