مرزاپور:نہر میں ڈوبنے سے طالب علم کی موت
مرزاپور:ستمبر, اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے ادل ہاٹ علاقے میں ہفتہ کو نہر میں ڈؤبنے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے کے کھٹہا گاوں باشند اجئے کا بیٹیا کرن(17)صبح سائیکل سے پڑھنے کے لئے کھنجادی جارہا تھا۔ سون برسا گاؤں کے نزدیک نہر کے کنارے قضائے حاجت سے فارغ ہونے لگا اور اس کے بعد نہرکے کنارے پانی لیتے اترا تھا کہ اچانک اس کا پیر پھسل گیا۔ جس سے وہ نہر کے پانی میں گرگیا۔ اور ڈوب گیا۔اسے بہتا دیکھ ایک لڑکی نے شور کر کے لوگوں کو آگاہ کیا۔ جب تک لوگ پہنچ تب تک وہ بہہ کر کافی دور چکا تھا۔ نہر بند کراکر تلاش شروع کرنے کے بعد اس کی لاش کو برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔