ناگپور سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موت
ناگپور، ستمبر۔مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں کار اور دو موٹر سائکل کی ٹکر میں دو بچوں سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور دیگر چار افراد سنگین طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی رات سکڈارا فلائی اوور پر اس وقت ہوا، جب تیز رفتار کار ڈرائیور نے گاڑی سے کنٹرول کھو دیا اور دو موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائکل پر سوار چار لوگ فلائی اوور سے تقریبا 80فٹ نیچے گر گئے اور ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میںایک شخص، اس کی بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ زخمی ہوئے چار دیگر لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔پولیس معاملہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔