شیو راج نے امریاضلع میں جائزہ میٹنگ کی
بھوپال،ستمبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج صبح امریا ضلع کی جائزہ میٹنگ کر ترقی کے کاموں کا جائزہ لیا۔مسٹر چوہان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع میں چلائے جانے والے ترقی کے کاموں اور اسکیموں کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس درمیان پارٹی لیڈر مینا سنگھ سمیت شہڈول ڈویژنل کمشنر اور ضلع کے سینئر افسر موجود تھے۔