مودی طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت کو قوم کے نام وقف کریں گے

کوچی، ستمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو یہاں پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کو قوم کے نام وقف کریں گے، جس کے ساتھ ہی یہ باضابطہ طور پر بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔وکرانت ہندوستان میں بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے اور اسے بنانے میں 20 ہزار کروڑ سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ یہ ہندوستانی بحریہ کے لیے پہلا مقامی طور پر ڈیزائن اور بنایا ہوا طیارہ بردار بحری جہاز بھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بحریہ کے پاس دو طیارہ بردار بحری جہازہوگئے ہیں اور اس کی فائر پاور کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اس طیارہ بردار بحری جہاز کی تعمیر کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس جہاز میں استعمال ہونے والا 76 فیصد سامان گھریلو کمپنیوں کے ذریعہ بنایاگیا ہے۔وزیر اعظم نئے بحری پرچم (نشان) کی نقاب کشائی بھی کریں گے، جو نوآبادیاتی ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان کی سمندری وراثت کی علامت بنے گا۔بحریہ کے وارشپ ڈیزائن بیورو (ڈبلیو ڈی بی) کے ذریعہ ڈیزائن کیا گیا اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت ایک پبلک سیکٹرکے شپ یارڈ میسرس کوچین شپ یارڈ لیمیٹڈ (سی ایس ایل) کے ذریعہ بنایا گیا، دیسی طیارہ بردارجہاز کا نام اس کے شاندارپچھلے- ہندوستان کے پہلے طیارہ بردار بحری جہازکے نام پر رکھا گیا- جس نے 1971 کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیاتھا۔وکرانت کا مطلب ہے فاتح اور بہادر، ممتاز۔ اس کی بنیاد یعنی اسے بنانے کا عمل اپریل 2005 میں روایتی اسٹیل کٹنگ کے ساتھ مضبوطی سے رکھا گیا تھا۔

Related Articles