ترقیاتی کاموں میں تیزی لائیں افسر:یوگی

غازی آباد:اگست۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو غازی آباد میں جاری مختلف ترقیاتی پروجکٹوں کا معائنہ کرنے کے بعد مقامی انتظامیہ کے افسران کو ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کو کہا ہے تاکہ انہیں وقت مقررہ پر پورا کیا جاسکے۔یوگی نے غازی آباد میں اپنے قیام کے دوران سب سے پہلے صبح 10بجے جل نگم گیسٹ ہاوس میں عوامی نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور عوامی مسائل کے بارے میں جانکاری لی۔ انہوں نے افسران کو مسائل کے جلد از جلد تصفیہ کی ہدایت دی۔اس کے بعد انہوں نے پی ایم آواس یوجنا، ہنڈن ندی کی تعمیراتی پل اور 41ویں واہنی پی اے سی میں بنائی جارہی 12 منزلہ بیرک کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی نے ہنڈن ندی پر زیر تعمیر پل کےتعمیراتی کام کو وقت سے پورا کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پرتاپ ویہار میں پردھان منتری آواس کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ویشالی میں 41واہنی پی اے سی میں زیر تعمیر 12منزلہ بیرک کا حال جانا۔دن میں شہر کے ترقیاتی کاموں کے معائنے کے بعد یوگی نے افسران کو ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت بھی دی۔ جس سے لوگوں کو جلد سے جلد سہولیات کا فائدہ مل سکے۔ اس دوران وزیر اعلی کے ساتھ وزیر نند گوپال گپتا، مقامی ایم پی، سبھی ایم ایل اے، ایم ایل سی سمیت پارٹی کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔

Related Articles