شراب گھپلہ میں ایم سی ڈی۔ ڈی ڈی اے کے رول کی بھی جانچ ہونی چاہئے: کانگریس

نئی دہلی، اگست۔دہلی کے شراب گھپلہ کو ہزاروں کروڑ کی بدعنوانی قرار دیتے ہوئے کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ اس معاملے میں پچھلے دو مہینوں سے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور وزیر ایکسائز منیش سیسودیا ادھر ادھر بہت باتیں کر رہے ہیں۔ اس بارے میں پوچھے گئے سوالات پر وہ خاموش ہیں۔کانگریس کے سینئر ترجمان اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو اس معاملے میں مسٹر سسودیا کے ساتھ ساتھ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کےبھی کردار کی جانی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب دہلی میں شراب کی دکانیں کھل رہی تھیں تو ڈی ڈی اے اور ایم سی ڈی نے اس معاملے میں کارروائی کیوں نہیں کی۔ترجمان نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) سوراج لانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے دو اہم ایشوز پر اقتدار میں آئی تھی، لیکن دہلی کے رہائشی علاقوں میں شراب کی دکانیں کھول کر اس نے ان دونوں بنیادی باتوں کو داغدار کر دیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایم سی ڈی اور ڈی ڈی اے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں آتے ہیں لیکن اس نے شراب کی ان دکانوں کو سیل کرنے کا کام نہیں کیا۔
جاری۔

Related Articles