وزیر اعلیٰ کی انتظامیہ کو جمنا اور بیتوا سے جڑے اضلاع میں چوکس رہنے کی ہدایت

لکھنؤ، اگست۔اتر پردیش میں جمنا اور بیتوا ندیوں کے پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان دریاؤں کے کنارے والے اضلاع میں انتظامیہ کو الرٹ موڈ پر رہنے اور اضافی چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ کل دیر رات جاری کردہ ہدایات میں تمام متعلقہ ضلع انتظامیہ کو یمنا اور بیتوا ندیوں کے اضلاع میں سیلاب کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجستھان کے کوٹا بیراج اور دھول پور میں پانی چھوڑنے کی وجہ سے اتر پردیش میں دریائے یمنا کے پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے ہو رہی شدید بارش کی وجہ سے بیتوا ندی میں زبردست تیزی ہے۔ایسے میں آگرہ، فیروز آباد، اٹاوہ، اوریا، جالون، ہمیر پور، باندہ، پریاگ راج، متھرا اور مرزا پور اضلاع میں سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر گاؤں اور شہر میں لوگوں کی حفاظت کے لیے منظم انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Related Articles