ٹرک اور اسکول گاڑی میں تصادم، 4 طالب علم جاں بحق، 11 زخمی

اجین، اگست۔مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کے ناگدا تھانہ علاقے میں پیر کی صبح ایک ٹرک اور اسکول گاڑی کی ٹکر میں چار طلباء کی موت ہو گئی اور 11 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے انہیل سے 10 کلومیٹر دور ہٹائی پالکی گاؤں کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے اجین سے اسکول کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ناگدا کے اسکول جانے والے بھاویش (13)، اوما (15)، انایا (06) اور سمیت کی موت ہوگئی اور دیگر 11 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ناگدا اور اجین کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ .حادثے کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر اور ایس پی اسپتال پہنچے۔ اسکول کی گاڑی میں 15 طلباء سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو پہلے ناگدا کے اسپتال لے جایا گیا۔ بعد میں شدید زخمی بچوں کو اجین بھیج دیا گیا۔ کلکٹر نے بتایا کہ چار بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 11 دیگر زخمی بچوں کو علاج کے لیے ناگدا اور اجین کے مختلف اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

Related Articles