پارتھو چٹرجی اور ارپیتامکھرجی 14دن کےلئے جیل کی حراست میں بھیجے گئے
کلکتہ،اگست۔ای ڈی کی خصوصی عدالت نے اسکول سروس کمیشن تقرری گھوٹالہ میں گرفتارپارتھو چٹرجی اور ارپیتا مکھرجی کو 14 دن کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ ای ڈی کی تحویل میں مدت مکمل ہونے کے بعد پارتھو چٹرجی کو آج عدالت میں پیش کیا گیا ۔پارتھو چٹرجی کے وکیل نے ضمانت کےلئے درخواست دی تھی اس پر ان کے وکیل نے ضمانت کےلئے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب عام آدمی ہیں ، ان سے وزارت چھین لی گئی ہے اور اسمبلی کی رکنیت بھی چھوڑنے کو تیار ہیں ۔ ای ڈی کی 14 دن کی حراست کے بعد پارتھو اور ارپیتا کو جمعہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ضمانت کی درخواست دینے کے بعد پارتھو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پارتھا چٹوپادھیائے اب ایک عام آدمی ہیں۔ وہ کوئی بااثر شخص نہیں ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو وہ اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کو تیار ہیں ۔وہ بھاگنے والے نہیں ہیں۔ اسے ضمانت دی جائے۔ دوسری طرف پارتھوکی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ای ڈی کے وکیل نے کہاکہ پارتھو تحقیقات میں مدد نہیں کر رہے ہیں۔ اس سے کافی معلومات حاصل کرنا باقی ہیں۔ وہ بااثر ہیں، اگر انہیں ضمانت مل جاتی ہے تو وہ ثبوت مٹا سکتے ہیں۔ انہیں جیل بھیج دیا جائے۔ عدالت نے ای ڈی کو پوچھ گچھ کے لیے جیل جانے کی اجازت دی جائے۔ ارپیتا کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ ارپیتا کی زندگی مشکلات کی شکار ہے۔ انہیں جیل کی ساری چیزیں کھانے کی کوشش کرنے دیں۔ ارپیتا اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے وکیل نے اسے جیل میں اضافی سہولیات دینے کی درخواست کی۔