بی جے پی نے پوسٹر لگاکر ممتا بنرجی کو قبائلی مخالف لیڈر بتایا

کلکتہ،جولائی۔صدارتی انتخابات کیلئے محض ایک دن باقی ایسے میں بی جے پی نے ایک ایسا پوسٹر لگایا ہے جس میں ممتا بنرجی کو قبائلی مخالف لیڈر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔صدارتی انتخابات سے عین قبل اس پوسٹر کی وجہ سے تنازعات کھڑا ہوگیا ہے۔اس پوسٹر میں اصل میں کیا ہے؟بی جے پی کی طرف سے جو پوسٹر لگا گیا ہے اس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی قبائلی مخالف لیڈربتایا گیا ہے۔ اور اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور اس کے بالکل نیچے انسیٹ میں ممتا بنرجی جھاڑگرام میں ایک دیسی رقص پر رقص کر رہی ہیں۔ در اصل اس پوسٹر کے ذریعہ بی جے پی بنگال کے قبائلیوں تک پہنچنا چاہتی ہیں۔خیال رہے کہ دروپدی مرمو کے امیدوار ہونے کے بعدممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی ان سے پہلے بات کرتی تو وہ اس پر غور کرسکتی تھی مگر بی جے پی نے اتفاق رائے بنانے کی کوشش نہیں کی اور اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔اس لئے ہم اپوزیشن امیدوار یشونت سنہا کی حمایت کریں گے۔بنگال بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی کو خط لکھ کر دروپدی مرمو کی حمایت کی اپیل کی تھی۔بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ کئی ترنمول کانگریس کے ممبران دروپدی کے حق میں ووٹنگ کریں گے۔تاہم ترنمول کانگریس نے واضح کردیا ہے کہ وہ اپوزیشن امیدوار یشونت سنہا کی حمایت کریں گے۔

Related Articles