مودی نیچرل فارمنگ کانکلیوسے خطاب کریں گے
نئی دہلی، جولائی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سورت ضلع میں ایک نیچرل فارمنگ کانکلیوسے خطاب کریں گے۔ اس کانکلیو میں ہزاروں ایسے کسان اور اسٹیک ہولڈرز حصہ لے رہے ہیں جنہوں سورت میں قدرتی کھیتی کو اپنایا اور کامیابی حاصل کی۔ کانفرنس میں گجرات کے گورنر اور وزیر اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعظم نے مارچ 2022 میں گجرات پنچایت مہاسمیلن میں اپنے خطاب میں ہر گاؤں میں کم از کم 75 کسانوں کو کھیتی کا قدرتی طریقہ اپنانے کی تلقین کی تھی۔ وزیر اعظم کے اس ویژن کی رہنمائی میں، ضلع سورت نے قدرتی زراعت اپنانے میں کسانوں کی مدد کرنے کے لئے ضلع میں مختلف متعلقین اور اداروں جیسے کسان کے گروپ، منتخب نمائندے، تلاٹھیوں، ایگریکلچر پروڈیوس مارکیٹنگ کمیٹیوں (اے پی ایم سی)، کوآپریٹیوکمیٹیوں، بینکوں وغیرہ کو حساس بنانے اور تحریک دینے کے لیے ایک مربوط اور تال میل والی کوشش کی۔ نتیجتاً ہر گرام پنچایت میں کم از کم 75 کسانوں کی شناخت کی گئی اور انہیں قدرتی زراعت کے لیے تحریک اور تربیت دی گئی۔ کسانوں کو 90 مختلف کلسٹرز میں تربیت دی گئی جس کے نتیجے میں ضلع بھر میں 41,000 سے زائد کسانوں کو تربیت دی گئی۔