سی پی آئی ایم مغربی بنگال کی دوسری سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی، ممتا بنرجی

کولکاتہ :جولائی ۔بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں سی پی آئی ایم، بی جے پی کو بہت جلد دوسری پوزیشن سے بے دخل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔مغربی بنگال میں ہوئے حالیہ انتخابات میں سی پی آئی ایم کے ووٹ فیصد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی نیند اڑ گئی ہے۔ اس معاملے پر ترنمول کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں سی پی آئی ایم، بی جے پی کو بہت جلد دوسری پوزیشن سے بے دخل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب بنگال کے لوگوں نے اسے یکطرفہ طور پر مسترد دیا ہے۔ بنگال کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں اس پارٹی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ یہ بات کہنے میں کوئی شرم نہیں ہے کہ سی پی آئی ایم ایک بار پھر عوام کے درمیان اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو رہی ہے۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے مطابق سی پی آئی ایم، آئندہ دنوں میں بی جے پی کو دوسری پوزیشن سے بے دخل کرکے مغربی بنگال کی مین اپوزیشن جماعت بن جائے گی اور اس میں کچھ حد تک کامیاب بھی ہوئی ہے۔ وہیں سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے حالیہ بیان میں دم ہے۔ مغربی بنگال کے لوگ ایک بار سی پی آئی ایم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ سی پی آئی ایم کو اس کا فائدہ ہوگا لیکن ترنمول کانگریس ہی نمبر ون پوزیشن پر رہےگی۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی ایم نے تمام ضمنی انتخابات، کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسی بنیاد پر یہ کہا جا رہا ہے کہ سی پی آئی ایم آنے والے دنوں میں بنگال کی دوسری سب سے اہم اپوزیشن پارٹی بن جائے گی۔ تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں ترنمول کانگریس، سی پی آئی ایم اور کانگریس کے درمیان ہی مقابلہ ہوگا۔ بی جے پی کو ان انتخابات میں اپنی سیٹ بچانے کا سخت ترین چیلنج ہوگا کیونکہ بنگال کے لوگ ایک بار پھر لفٹ فرنٹ کی طرف امید کی نظروں سے دیکھنے لگے ۔

 

Related Articles