اسٹالن نے پانچ صنعتی علاقے کا افتتاح کیا
چنئی، ، جون ۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے پیر کو ورلڈ مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) ڈے کے موقع پر 171.24 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے پانچ صنعتی ایسٹیٹس کا افتتاح کیا۔ایم ایس ایم ای محکمہ نے ان پانچ صنعتی ایسٹیٹس کو بنایا ہے۔مسٹر اسٹالن نے ریاستی سکریٹریٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کا آغاز کیا۔ ریاست کے چنگلپٹو، ترووناملائی، سیلم، نامکل اور پڈوکوٹائی اضلاع میں صنعتی علاقے قائم کیے گئے ہیں۔پانچ صنعتی علاقوں سے 72 سو افراد کو براہ راست جبکہ 15 ہزار افراد کو بالواسطہ روزگار ملے گا۔ پانچوں صنعتی علاقے مشترکہ طورپر ایم ایس ایم ای کو اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کے لیے 654 صنعتی پلاٹ فراہم کریں گے۔ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، مسٹر اسٹالن نے چنگل پٹو ضلع کے تھندرائی گاؤں میں ٹیکسٹائل پارک کے اندر ایک مشترکہ سہولت کی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ یہ عمارت 57 سو مربع فٹ میں 22 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی ہے، اس میں بینک، ریسٹورنٹ، ادویات کی دکان، انتظامی دفتر اور میٹنگ ہال سمیت کئی سہولیات شامل ہیں۔