اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ:مایاوتی
لکھنؤ:جون۔مرکزی حکومت کے ذریعہ اعلان شدہ قلیل مدتی آرمی تقرری اسکیم’اگنی پتھ‘ کو نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمومایوتی نے جمعرات کو کہا کہ آرمی میں نئی تقرریوں کے سلسلے میں حکومت کا نیامسودہ نوجوان طبقے کے اندر کافی مایوسی پیدا کررہا ہے۔بی ایس پی نے حکومت کو اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی میں چار سال کے لئے قلیل مدتی تقرری اسکیم’اگنی ویر‘ کے فوائد بتانے کے باوجود نوجوان طبقہ عدم مطمئن و مشتعل ہے وہ آرمی تقرری نظام کو بدلنے کی کھلی مخالفت کررہا ہے ایسے میں حکومت کو اپنے فیصلے پر دوبارہ غورکرنا چاہئے۔سابق وزیر اعلی نے اس حوالے سے اپنے تبصرے کے لئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور یک بعد دیگر تین ٹوئٹ کرتے ہوئے اگنی ویر اسکیم پر حکومت کو گھیرتے ہوئے اسے نظر ثانی کی نصیحت دی۔ مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’آرمی میں کافی لمبے عرصے تک تقرریوں ملتوی رکھنے کے بعداب مرکز نے فوج میں چار برس کی قلیل مدتی’اگنی ویر‘نئی تقرری اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اسے پرکشش اور نفع بخش بتانے کے باجود ملک کا نوجوان طبقہ عدم مطمئن اورمشتعل ہے۔ وہ آرمی تقرری نظام کو بدلنے کی کھل کر مخالفت کررہا ہے‘۔مایاوتی نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا’ ان کا ماننا ہے کہ آرمی و سرکاری نوکری میں پنشن فائدہ وغیرہ کو ختم کرنے کے لئے ہی حکومت آرمی میں جوانوں کی تقرری کی تعداد کو کمی کے ساتھ ساتھ محض چار سال تک کے لئے محدود کررہی ہے۔ جوبالکل ہی نامناسب اور غریب و دیہی نوجوانوں و ان کے کنبے کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے‘۔اپنے تیسرے ٹوئٹ میں بی ایس پی سپریمو نے مزید لکھا ہے کہ’ ملک میں لوگ پہلے سے ہی بڑھتی غریبی، مہنگائی، بے روزگاری اور سرکار کی غلط پالیسیوں و پرغرور طرز عمل وغیرہ سے دکھی و عاجز ہیں۔ایسے میں آرمی میں نئی تقرری کے سلسلے میں نوجوان طبقے میں پھیلی بے چینی اب مایوسی پیدا کررہی ہے۔بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ حکومت فورا اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے‘قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے گذشتہ منگل کو اگنی پتھر تقرری اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اسکیم کے تحت تینوں افواج بری، بحری اور فضائیہ میں چار سال کے لئے نوجوانوں کی تقرری کی جائے گی۔اور فوج میں اس قلیل مدتی ختم کو انجام دینے والوں کو اگنی ویر کا نام دیا جائے گا۔چار سال کے بعد اگنی ویروں کو سرٹیفکیٹ اور تنخواہ کے ایک حصے کی شکل میں موٹی رقم دے کر انہیں الوداع کہہ دیا جائے گا۔حکومت کا ماننا ہے کہ اس اسکیم سے نہ صرف افواج کی طاقت میں اضافہ ہوا بلکہ نوجوان طبقے میں حب الوطنی کا جذبہ مزید پختہ ہوگا۔ اس اسکیم کے سلسلے میں حالانکہ ملک کے متعدد ریاستوں میں نوجوان مشتعل ہیں اور اس کی مخالفت میں سڑکوں پر اترتے دکھائی دے رہے ہیں۔وہیں کچھ نوجوان ایسے بھی ہیں جنہوں حکومت کے اس فیصلے کا استقبال کیا ہے۔