برطانیہ کا یوکرین کو راکٹ لانچرز دینے کا اعلان

لندن،جون ۔روس کے سربراہ مملکت ولادیمیر پیوٹن کے انتباہ کے باوجود برطانیہ یوکرین کو اعلیٰ کارکردگی والے راکٹ لانچرز فراہم کرے گا۔ لندن میں وزارت دفاع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ M270 طرز کے راکٹ لانچرز یوکرینی فوج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کا سبب بنیں گے۔ ایم 270 کے ذریعے متعدد راکٹ ایک ساتھ داغے جا سکتے ہیں۔ یہ نظام 80 کلومیٹر دور تک کے اہداف کو مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا۔ برطانیہ یوکرینی فوجیوں کو راکٹ لانچرز کے استعمال کی تربیت بھی دینا چاہتا ہے۔

 

 

Related Articles