شیئر بازار میں دوسرے روز بھی گر اوٹ

ممبئی، مئی۔یوروپین سینٹرل بینک (ای سی بی) کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے اشارے پر غیر ملکی بازاروں میں آئی گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ فروخت کی وجہ سے شیئر بازار آج مسلسل دوسرے دن بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ای سی بی کی چیئرپرسن کرسٹین لیگارڈ کے شرح سود میں اضافے کے اشاروں سے عالمی بازاروں میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.34، جرمنی کا ڈیکس 0.95، جاپان کا نکئی 0.94، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.75 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.41 فیصد گر ا۔ اس کے دباؤ میں ہوئی فروخت سے بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 236 پوائنٹس گر کر 54052.61 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 89.55 پوائنٹس گر کر 16125.15 پوائنٹس پررہا ۔سرکردہ کمپنیوں کے مقابلے بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زیادہ فروخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.85 فیصد گر کر 22259.55 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.14 فیصد گر کر 25883.85 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران بی ایس ای پر کل 3430 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2267 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 1039 کی قیمتوں میں اضافہ اور 124 میں استحکام رہا۔ اسی طرح این ایس ای پر 32 کمپنیاں فروخت ہوئیں جبکہ باقی 18 خریداری ہوئی۔

 

Related Articles