ساتویں دن سینسیکس 60 ہزار ہوا

ممبئی، اپریل۔دنیا کے اہم اشاریوں سے ملنے والے مثبت اشاروں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ سبز نشان میں رہنے کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر یوٹیلٹیز، کموڈٹی، دھات، تیل اور گیس، بجلی، بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے گروپس میں خریدوفروخت کی وجہ سے شیئر بازار میں مسلسل ساتویں دن بھی تیزی رہی اور اس عرصے کے دوران خریداری کے زور پر بی ایس ای سینسیکس 60,000 کا ہندسہ عبور کرکے بند ہوا۔بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 311.21 پوائنٹس بڑھ کر 60 ہزار کا ہندسہ عبور کرکے 60157.72 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 98.25 پوائنٹس کے اضافے سے 17722.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی زبردست قوت خرید رہی جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.40 فیصد بڑھ کر 24541.01 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 279542.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں سرکردہ گروپوں میں میٹل 1.87 فیصد، آئل اینڈ گیس 1.10 فیصد، پاور 1.03 فیصد، بینکنگ 1.64 فیصد، فنانشل سروسز 1.03 فیصد، یوٹیلٹیز 1.73 فیصد، کموڈٹی 1.00 فیصد شامل ہیں۔ بی ایس ای پر کل 3659 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2244 میں اضافہ اور 1303 میں کمی جبکہ 112 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔عالمی سطح پر چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.05 فیصد کی کمی کو چھوڑ کر تمام بڑے انڈیکس سبز رنگ میں تھے، جس میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.44 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.58 فیصد، جاپان کا نکئ 1.05 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 67 فیصد اوپر تھا۔

Related Articles