امت شاہ دو روزہ دورے پر اروناچل جائیں گے
نئی دہلی، مئی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو اروناچل پردیش کے دو روزہ دورے پر جائیں گے، جہاں وہ 1000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور کچھ کا افتتاح کریں گے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ ہفتہ کی صبح ترپ ضلع کے نروتم نگر میں گولڈن جوبلی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ لوہت ضلع میں واقع پرشورام کنڈ مندر جائیں گے۔ اتوار کی صبح مرکزی وزیر داخلہ نمسائی میں پگوڈا مندر جائیں گے۔ وہ مندر میں درشن کے بعد پوجا میں بھی حصہ لیں گے۔ بعد میں وہ نمسائی کمیونٹی سینٹر میں ایک ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور کچھ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مسٹر شاہ نامسائی گیسٹ ہاؤس میں سیکورٹی کی صورتحال اور ترقیاتی پروگراموں کا بھی جائزہ لیں گے۔ دوپہر کو وہ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بڑا خانہ تقریب میں شرکت کریں گے۔