سواتھی ساتھی کارڈقبول نہ کرنے والے اسپتال کے خلاف ایف آئی آر اور لائسنس منسوخ کردیا جائے گا:ممتا بنرجی

کلکتہ،اپریل ۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ریاست کے پرائیوٹ اسپتال کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سواتھیہ ساتھی کارڈ کو قبو ل نہیں کیا گیا تو اسپتال انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی اور اسپتال کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے منگل کو مغربی مدنا پور میں انتظامی میٹنگ میں ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے مختلف شکایات کے تناظر میں کہا کہ اگر کوئی اسپتال کارڈ لینے سے انکار کرے تو اس کی اطلاع پولیس اسٹیشن کو دی جائے۔ اس کے بعد متعلقہ تھانے کا پولیس افسر اس معاملے کی اطلاع محکمہ صحت کو دے گا۔ محکمہ صحت شکایت ملنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ ممتا نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ خود اس سلسلے میں سخت کارروائی کریں گے۔ خیال رہے کہ ہیلتھ کارڈ سواتھیہ ساتھی کار ڈکو قبول نہیں کرنے کی شکایات سامنے آرہی تھی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو ریاستی سیکریٹریٹ میں ایک میٹنگ میں صحت کارڈ کے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے جاننا چاہا کہ ہیلتھ ورکرز کے بارے میں اتنی شکایات کیوں ہیں۔ ممتا نے کسی بھی شکایت کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی سوال کیا کہ ریاست کے لوگ معمولی سی بیماری کے ساتھ چنئی اور ممبئی جیسے شہروں کا رخ کیوں کر رہے ہیں۔

Related Articles