ریگنگ کے مجرموں کو بخشا نہیں جانا چاہئے: شیو راج
بھوپال، اپریل ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اندور میں ریگنگ کی وجہ سے خودکشی کرنے والے ایک طالب علم کے معاملے پر آج کہا کہ ریگنگ کے مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے معاملے کی تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔سرکاری اطلاعات کے مطابق مسٹر چوہان سے آج یہاں رہائش پر صنعتی پالیسی اورسرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر راج وردھن سنگھ دتیگاؤں کے ساتھ پاٹیدار خاندان نے ملاقات کی۔خاندان کے ارکان نے وزیراعلیٰ مسٹر چوہان کو بتایا کہ ان کے خاندان کے چیتن پاٹیدار نے اندور میں سینیئر طلبہ کی ریگنگ سے پریشان ہو کر 29 مارچ کو خودکشی کر لی تھی۔ معاملے میں ملزم گرفتار ضرور ہوئے لیکن وہ ابھی ضمانت پر ہیں اور ایک ملزم پولیس کی پہنچ سے باہر ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ اس معاملے کی تحقیقات کی بھی ہدایات دی گئی ہے۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔ لواحقین کو انصاف ملے گا۔ یہ تمام کالج انتظامیہ، طلبہ، والدین اور انتظامیہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ریگنگ جیسی برائی پر مکمل قابو پالیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، اس کے لیے سب کو ہوشیار اور چوکنا رہنا چاہیے۔