کانگریس ایم ایل اے جگنیش میوانی کو ضمانت مل گئی

گوہاٹی، اپریل۔ آسام کے کوکراجھار ضلع کی ایک عدالت نے پیر کو گجرات کے وڈگام سے آزاد ایم ایل اے اور دلت لیڈر جگنیش میوانی کو ضمانت دے دی۔مسٹر میوانی کو بدھ کو گجرات کے ضلع بناسکانٹھا سے مبینہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز ٹویٹس کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایم ایل اے کو اتوار کو کوکراجھار میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھا تھا اور مسٹر میوانی کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا مسٹر میوانی کو جمعرات کی صبح گوہاٹی لے جایا گیا اور پھر سڑک کے ذریعے کوکراجھار ضلع لے جایا گیا، جہاں ایک مقامی عدالت نے انہیں تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔

Related Articles