اے آر رحمٰن کی گریمی ایوارڈز میں بیٹے کیساتھ شرکت
لاس اینجلس۔اپریل۔آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن نے 64 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز کی تقریب میں بیٹے کے ساتھ شرکت کی۔اے آر رحمٰن نیمائیکرو بلاگنگ وینؤب سائٹ ٹوئٹر پر اس پروقار تقریب سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔گلوکار و موسیقار کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں اْنہیں اپنے بیٹے کے ہمراہ بیٹھے سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے اپنے اس ٹوئٹ میں ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں اْنہوں نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کالے رنگ کی پینٹ شرٹ کے ساتھ پیلے اور خاکی رنگ کی جیکٹ کا انتخاب کیا۔اے آر رحمٰن نے اس تقریب سے اپنے تیسرے اور آخری ٹوئٹ میں تقریب کے ریڈ کارپیٹ سے ایک تصویر شیئر کی۔اس تصویر میں اْنہیں اپنے بیٹے کے ساتھ گریمی ایوارڈز کے ریڈ کارپیٹ پر کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اے آر رحمٰن کی گریمی ایوارڈز میں بیٹے کیساتھ شرکت
لاس اینجلس۔اپریل۔آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن نے 64 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز کی تقریب میں بیٹے کے ساتھ شرکت کی۔اے آر رحمٰن نیمائیکرو بلاگنگ وینؤب سائٹ ٹوئٹر پر اس پروقار تقریب سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔گلوکار و موسیقار کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں اْنہیں اپنے بیٹے کے ہمراہ بیٹھے سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے اپنے اس ٹوئٹ میں ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں اْنہوں نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کالے رنگ کی پینٹ شرٹ کے ساتھ پیلے اور خاکی رنگ کی جیکٹ کا انتخاب کیا۔اے آر رحمٰن نے اس تقریب سے اپنے تیسرے اور آخری ٹوئٹ میں تقریب کے ریڈ کارپیٹ سے ایک تصویر شیئر کی۔اس تصویر میں اْنہیں اپنے بیٹے کے ساتھ گریمی ایوارڈز کے ریڈ کارپیٹ پر کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔