آر ایل ڈی ریاستی صدر مسعود احمد کاکھلا خط، استعفی
لکھنؤ:مارچ۔راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر مسعود احمد نے ہفتہ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ریاستی صدر نے پارٹی صدر جینت چودھری کو لکھے اپنے کھلے خط میں پارٹی اعلی قیادت کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ریاستی صدر نے اسمبلی انتخابات میں لیڈر شپ پر ٹکٹ فروخت کرنے،دلت اور اقلیتوں کے مسائل پر خاموش رہنے ،اور آرایل ڈی۔ ایس پی اتحاد کے لیڈروں کا استعفی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے انہوں نے اپنے خط میں انہیں نکات کو پارٹی کی ہار کا اصل سبب قرار دیا ہے۔مسعود نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے 10امیدوار آر ایل ڈی کے نشان پر انتخابی میدان میں اترے لیکن آر ایل ڈی کا ایک بھی امیدوار ایس پی کے نشان پر انتخابی میدان میں نہیں اترا ،باوجود اس کے کہ جینت چودھری نے بذات خودایسا اعلان کیا تھا۔انہوں نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو ار جینت چودھری سے 21مارچ تک جواب طلب کیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے ‘اگر آپ چاہیں تو مجھے برخواست کرسکتے ہیں۔لیکن ان نکات 21مارچ کو ہونے والی میٹنگ سے پہلے یا بعدجواب دینے کی زحمت گوارہ کریں بصورت دیگر میرے اس خط کو پارٹی کے عہدے اور پرائمری ممبر شپ سے میرا استعفی باورکریں۔