بنگال کے عوام سبزی خور تحریک پر یقین نہیں رکھتے ہیں :ارجن سنگھ
کلکتہ،فروری۔بی جے پی کے 12گھنٹے کے ناکام بند پر طنز کرتے ہوئے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے کہا ہے کہ ’’عوام سبزی خور تحریک پر یقین نہیں رکھتے ہیں‘‘۔ بی جے پی کی یہ تحریک سبزی خور تحریک ہے۔اگر ترنمول کانگریس کے خلاف تحریک کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں تو نان ویجٹئیرین تحریک چلانی ہوگی ۔
ارجن سنگھ نے بی جے پی کے بند کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سےحکمرانوں سے لڑا نہیں جاسکتا ہے۔اگر ضرورت پڑی تو ہمیں بھی مارناہوگا۔انہوں نے انیس خان کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ’’میں ان لوگوں کو سلام کرتا ہوں جو انیس کے انصاف کےلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ بنگال میں ایسی تحریک کی ضرورت ہے۔ بی جے پی کو بھی اس کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ بھاٹ پارہ جو ارجن سنگھ کا گڑھ ہے کل پولنگ کے دوران بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ارجن سنگھ نے وارڈ نمبر 18میں اپنا ووٹ نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ جب میں ووٹ نہیں دے سکاتو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا۔انہوں نے الزام عاید کیا کہ بوتھوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔کل ارجن سنگھ اور ترنمو ل کانگریس کے حامیوں کے درمیان کشیدگی ہوگئی تھی۔علاقے میں کشیدگی کے باعث پولیس نے ارجن سنگھ کو جائے وقوعہ سے چلے جانے کی درخواست کی۔ اس دوران ارجن سنگھ کی گاڑی کو دیکھتے ہی دوسری طرف سے سڑک پر احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس دونوں طرف سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مبینہ طور پر مظاہرین کو ارجن سنگھ کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے اسے روکنے کی کوشش کی۔