یوگی کا دیوبند کا دورہ منسوخ،8نومبرکو کیرانہ آمد متوقع
سہارنپور:نومبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا سہارن پور کے قصبہ دیوبند میں سات نومبر کو آمد کا پروگرام فی الحال منسوخ ہوگیا ہے لیکن وہ آتھ نومبر کو کیرانہ پہنچیں گے۔ڈی آئی جی سہارن پور رینج ڈاکٹر پریتندر سنگھ نے بدھ کو یواین آئی کو بتایا کہ دیوبند میں وزیر اعلی کو اے ٹی ایس کمانڈو ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کرنا تھا۔انتظامیہ نے ان کے دورے کی پوری تیاریں کر لی تھی لیکن عین وقت پر وزیر اعلی دفتر سے سات نومبر کے دیوبند کے دورے کو منسوخ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ڈی آئی جی ڈاکٹر پریتندر سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعلی کیرانہ میں بی اے سی بٹالین کا افتتاح کریں گے۔ کمشنر ڈاکٹر لوکیش ایم نے خود کیرانہ کا دورہ کر کےوزیر اعلی کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔شاملی کے ڈی ایم جگجیت کور نے آج بتایا کہ ضلع انتظامیہ وزیر اعلی کی سیکورٹی کے لئے بے حد مستعد ہے ۔