یوگی نے گرو گوند سنگھ کی جینتی پر انہیں یاد کیا
لکھنؤ:دسمبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج سکھوں کے دسویں گرو گوند سنگھ کی جینتی پر انہیں یاد کیا۔یوگی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاظلم و ستم کے خلاف جدوجہد کے مثالی نمونہ، منفرد شخصیت سکھوں کے دسویں گرو مہان سنت خالصہ پنت کے فاونڈر گرو گوند سنگھ جی مہاراج کی جینتی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے سلام، مذہب،انسانیت کے تحفظ کو وقف آپ کی زندگی انسانی تہذیب کے لئے ایک قیمتی ورثہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ سکھوں کے 21ویں گرو گوند سنگھ جی کی جینتی ملک بیرون ملک میں منائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں لکھنؤ سمیت اترپردیش کے سبھی گرودواروں میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔