یوگی نے کیا وی ایف ایس گلوبل سنٹر کا افتتاح
لکھنؤ:فروری۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو یہاں گلوبل ویزہ اپلیکیشن سنٹر کا افتتاح کیا جس کے بعد بیرون ملک کے لئے ویزہ کی درخواست میں سہولیت ہوگی۔یوگی نے اپنے سرکاری رہائش پر وی ایف ایس گلوبل ویزہ اپلیکیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ اسی کے ساتھ یہاں سے آسٹریا، پرتگال، سوئزر لینڈر، نیدرلینڈ، کروشیا، اٹلی، سعودی عرب، ہنگی، جرمنی سمیت کئی مملک کے ویزہ اپلیکیشن قبول ہونے شروع ہوجائیں گے۔اس موقع پر یوگی نے کہا کہ اس سنٹر کے شروع ہونے سے مختلف ممالک کے لئے ویزہ کے لئے اپلائی کرنے کا کا ایک آسان عمل ریاستی باشندوں کو ملے گا۔آج کے وقت میں ہم تکنیک کا استعمال کر کے ایز آف ڈوئنگ بزنس ہی نہیں بلکہ ایز آف لونگ کے ہدف کو تھوڑی ہی کوشش سے حاصل کرسکتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ نو سالوں کے دوران ملک کے اندر پختہ تبدیلی لانے کا جو کام کیا ہے آج اس کے نتائج ہم سب کے سامنے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویزہ اور پاسپورٹ کے لئے خاص طور پر ایک عام آدمی کو ایمرجنسی کے وقت میں اسے جوپریشانیاں ہوتی تھیں ان سب سے نجات دلائی ہے۔ گذشتہ پانچ۔ چھ سالوں کے دوران بہت سارے ایسے آپریشن چلائے گئے جس میں کسی مصیبت کے وقت دیگر حالات میں بیرون ملک پھنسے ہندوستانی شہریوں کو محفوظ مقام پر واپس لایا گیا۔ جس کی عالمی پیمانے پر کافی تعریف بھی ہوئی۔