یوگی نے رائے دہندگان سے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی

لکھنؤ، فروری۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ میں رائے دہندگان سے جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ اس مرحلے میں نو اضلاع کی 59 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔یوگی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا ’’یو پی اسمبلی انتخابات-2022 کا آج چوتھا مرحلہ ہے۔ بے خوف، فساد، جرائم اور بدعنوانی سے پاک ریاست کے لیے ترقی یافتہ اور محفوظ اپنے خوابوں کا اترپردیش بنانے کے لئے تمام معزز رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔ اس لئے دھیان رکھیں پہلے ووٹ پھر خوراک۔ چوتھے مرحلے کی سیٹوں پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ان سیٹوں پر شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

Related Articles