یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو جلد وطن لائے حکومت:کیجریوال

نئی دہلی، مارچ۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے یوکرین میں پھنسے سبھی ہندوستانیوں کو ہر ممکن مدد دیتے ہوئے جلد از جلد وطن لانے کےلئے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے۔مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کرکے منگل کو کہا،’’ یوکرین میں بگڑتے حالات کے درمیان ہندوستانی طلبہ سمیت دیگر ہندوستانی بھی مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ہندوستانی حکومت سے اپیل ہے کہ یوکرین میں پھنسے سبھی ہندوستانیوں کو ہر ممکن مدد دیتے ہوئے جلد از جلد ہندوستان واپس لائیں۔‘انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت ہر طرح سے تعاون کے لئے مرکزی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔واضح رہے کہ یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبہ کوواپس لانے کے کام میں تیزی کےلئے مرکزی حکومت نے آپریشن گنگا میں فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کو شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔حکومت نے پری کو ایک اہم فیصلے میں اپنے چار وزرا کو یوکرین سے متصل پڑوسی ملکوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کا مقصدر سڑک کے راستے سے یوکرین سے پڑوسی ملکوں میں پہنچنے والے طلبہ کو آسان اور محفوظے طریقےسے وطن لانا ہے۔

 

Related Articles