یوکرین۔ روس بحران کے درمیان شیئر بازار میں خریداری کا زور
ممبئی، فروری۔یوکرین-روس کے بحران کے درمیان پیر کوعالمی بازار سے ملے جلے اشاروں کے درمیان ، گھریلو سطح پر آخری دور میں ہوئی خریداری کی بدولت گھریلو شیئر بازار شروعاتی گراوٹ سے ابھرتے ہوئے برتری بنانے میں کامیاب رہا۔اس دوران بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 388.76 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ 56 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے ہوئے 56247.28 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 135.50 پوائنٹس بڑھ کر 16793.90 پوائنٹس پر رہا۔سرکردہ کمپنیوں کے ساتھ ہی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زور رہا جس سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.83 فیصد بڑھ کر 23355.61 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.80 فیصد بڑھ کر 26662.33 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔بی ایس ای پر کل 3592 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2112 میں اضافہ اور 1333 میں کمی واقع ہوئی، جبکہ 147 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بی ایس ای میں شامل گروپوں میں، بینکنگ 0.59 فیصد، آٹو 0.60 فیصد اور فائنانس 0.43 فیصد کی گراوٹ رہی جبکہ دھات 5.47 فیصد، انرجی 2.90 فیصد، بیسک میٹیریل 2.71 فیصد، تیل اور گیس 2.48 فیصد، یوٹیلیٹی 2.11 فیصد اور سی ڈی 2.05 فیصد کی برری میں رہا۔