ہیرنکی ڈیم سے نتھوپورہ تک نالہ بنے گا: سسودیا
نئی دہلی، جون۔دہلی حکومت ہیرنکی ڈیم سے نتھو پورہ کے درمیان نالے کی تعمیرکرائے گی جس سے بارش کے موسم میں براری روڈ پر آبی جماؤ کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جمعہ کو 4.95 کروڑ روپے کی لاگت کے اس پروجیکٹ کو منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ براری روڈ پر روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں اور براری روڈ کئی کالونیوں کے لیے مرکزی سڑک کا کام کرتی ہے۔ اس نالے کی تعمیر کے بعد پانی جمع ہونے کا کوئی مسئلہ نہیں رہے گا اور مقامی لوگوں کو موسم برسات کے دوران آبی جماؤ سے ہونے سے ہونے والے ٹریفک جام سے راحت ملے گی۔مسٹر سسودیا نے کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ براری روڈ پر نکاسی آب کا کوئی مستقل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر رہنے والے اور مقامی کالونیوں میں رہنے والوں کو موسم برسات میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلہ کو سنجیدگی سےلیتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کو اس کا فوری نوٹس لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہیں ڈپٹی چیف منسٹر نے ہدایت دی ہے کہ نالے کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کی نقل و حرکت میں کوئی پریشانی نہ ہو۔