ہٹلر اور آر ایس ایس کی ’نجی فوج‘ کا لباس ایک جیسا ہے یا نہیں : دگ وجے

بھوپال،اپریل ۔ کانگریس کے سینئرلیڈردگ وجئے سنگھ نے آج جبل پور میں ایک واقعہ کے بہانہ ایک بار پھر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ہدف تنقید بنایا ہے۔مسٹر سنگھ نے جبل پور میں مبینہ طور پربھگوا جھنڈا اتارنے پر آرایس ایس کے لوگوں کی جانب سے میونسپل کے دستے کو بھگانے سے متعلق ایک خبر کا لنک پوسٹ کرتے ہوئے دو ٹویٹ کئے ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مطلق اقتدار کسی بھی فرد یا ادارے کے لیے ایک نشہ ہے جو بالآخر اس کے زوال کا باعث بنتا ہے۔ ان لوگوں کے خلاف معاملہ درج نہیں ہوگا، تاہم میونسپل افسر سے وضاحت لے کر اسے سزا ضرور دی جائے گی۔اسی سلسلے میں انہوں نے لکھا’ہٹلر کی نجی فوج ایس ایس کی وردی بھورے رنگ کی شرٹ تھی اور آر ایس ایس کی نجی فوج کی خاکی پینٹ ہے ۔ یکسانیت ہے یا نہیں؟ہٹلر کا اخر کیا حشر ہوا ؟ جرمنی برباد ہو گیا۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے ‘‘۔

Related Articles